Author Topic: دینی مدارس کواگست میں کھولنے کی اجازت دیجائے،حنیف جالندھری  (Read 628 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
دینی مدارس کواگست میں کھولنے کی اجازت دیجائے،حنیف جالندھری
لاہور : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندھری نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس کے امتحانی سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا
اور اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم، میڈیا، تمام اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذمہ داران کو دعوت دی جاتی ہے
 کہ وہ لوگ بھی آکر ہمارے امتحانی سینٹرز کا دورہ کریں انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ دینی مدارس کو بھی اگست کے شروع میں کھولنے کی اجازت دی جائے
انہوں نے کہا کہ یورپ کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی شدت کے باوجود تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے
مولانا قاری حنیف جالندھری نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پر بھی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی عزت و ناموس کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد ہے جہاں قرآن و سنت، ملکی قوانین اورعالمی صورت حال اور دیگر تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی