PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 19, 2019, 02:28:37 PM

Title: نہم کے نتائج کا اعلان آج ،گریڈنگ سسٹم متعارف کرایاجائیگا
Post by: sb on August 19, 2019, 02:28:37 PM

نہم کے نتائج کا اعلان آج ،گریڈنگ سسٹم متعارف کرایاجائیگا
فیصل آباد : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبا د کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان نہم سالانہ 2019ء کے نتائج کا اعلان آج صبح 10بج کر 10منٹ پر کیا جائے گا۔ چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے تفصیل سے بیان کیا کہ اس سال حکومت پنجاب کے فیصلہ کے تناظر میں جماعت نہم کے نتائج کا اعلان عالمی معیار کے مطابق گریڈنگ سسٹم کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ جس کا مقصد طلبا و طالبات میں جنون کی کیفیت ،پوزیشنز کی دوڑ ، رٹاسسٹم کو ختم ہے ۔اس کے 3فیز ہوں گے ۔فیز 1میں نہم اور گیارہویں کلاسز2019ء شامل ہوں گی اور ان کے رزلٹ کارڈ میں کل نمبراور حاصل کردہ نمبروں کے علاوہ مزید دو کالمز یعنی Percentile Score اور Relative Grade شامل ہوں گے ۔ہر طالب علم کے حاصل کردہ نمبروں کو 100کے ساتھ ضرب دے کر اس مضمون میں سب سے زیادہ حاصل کردہ نمبروں سے تقسیم کر دیا جائے گا۔ مثلاً اردو کے کل نمبرویسے تو 75ہیں لیکن فارمولا میں وہ 75نہیں بلکہ وہ ہوں گے جو بورڈ میں کسی بھی طالب علم نے سب سے زیادہ حاصل کیے ہوں گے جس سے کمزور طالب علم کا Percentile Score بھی بہتر ہو جائے گا اور وہ احسا س کمتری کا شکار نہیں ہو گا۔33فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے کا گریڈ Fہوگا ۔اس سال نہم کے امتحان میں 181891(ایک لاکھ اکیاسی ہزار آٹھ سو اکیانوے )طلبا و طالبات شامل امتحان ہوئے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد 19 اگست 2019ء کو شائع