PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 19, 2020, 01:37:28 PM

Title: نجی میڈیکل کالجوں میں کورونا ایس اوپیز یکسرنظرانداز،طلباءپریشان
Post by: sb on September 19, 2020, 01:37:28 PM

نجی میڈیکل کالجوں میں کورونا ایس اوپیز یکسرنظرانداز،طلباءپریشان
لاہور: حکومت کی جانب سےکورونا ایس او پیز کے احکامات کو لاہور میں نجی میڈیکل کالجز نے یکسرنظرانداز کردیا، مرحلہ وار کھولی جانے والی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کالج انتظامیہ نے ایک ساتھ ہی کھول دی ہیں کلاسز میں طلباء کے ہفتہ وار گروپ بھی نہیں بنائے گئے ۔نجی میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پر من و عن عمل ہو رہا ہے طلباء کے الزامات میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز نےکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کو ایک بار پھر16ستمبر کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز نے 11ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ پنجاب کے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں 15ستمبر سے    کلاسز کا مرحلہ وار آغاز ہو گا اور تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کےپابند ہوں گے 15ستمبر سے فائنل اور تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز ہو گا ، دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کو بلایا جائے گا اور یکم اکتوبر سے فورتھ
ایئر اور ایم بی بی ایس اور سیکنڈ ایئر بی ڈی ایس کے طلبہ کو بھی بلایا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں 16اکتوبر سے سیکنڈ ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ کالجوں میں آسکیں گے ۔مگر دوسری جانب بعض نجی میڈیکل کالجز نے تمام ایس او پیز اور گائیڈ لائن کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک ساتھ تمام کلاسز کا اجراء کر دیا ہے ایک اور نجی میڈیکل کالج کےسیکنڈ ایئر ایم بی بی ایس کے طالب علم شریف اللہ نے بتایا کہ ہم 15ستمبر سے کالج جارہے ہیں مگر انتظامیہ نے ابھی تک کلاسز کے گروپ نہیں بنائے تمام کلاسز کو ایک ساتھ ہی بلایا جاتا ہے جبکہ حکومتی گائیڈ لائن اس کے برعکس ہیں ۔نجی میڈیکل کالجز میں پڑھنے والے طلباء او ر انکے والدین کے تحفظات پر جب ڈی ایچ اے کے ایک نجی میڈیکل کالجز کے سربراہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی گائیڈ لائن پر من و عن عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی