Author Topic: ٹیوٹا کے فنی تعلیم کیلئے فری کورسز ختم ،اب فیس وصول کی جائیگی  (Read 1130 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ٹیوٹا کے فنی تعلیم کیلئے فری کورسز ختم ،اب فیس وصول کی جائیگی
لاہور: ٹیوٹا کے زیر اہتمام فنی تعلیم کےلیے کروائے جانے والے شارٹ کورسز ختم کر دیے گیے۔ شارٹ کورسز پنجاب بھر کے سینکڑوں فنی تعلیمی اداروں میںکروائے جاتے تھے۔ جس سے ہر سال پنجاب بھر میں ہزاروں طلبہ فنی تعلیم حاصل کرتے تھے جو ان کے باعزت روزگار میںمعاون ثابت ہوتی تھی۔تاہم فنی تعلیم کے لیے ٹیوٹا نے فیس مقرر کر دی ہے۔
 جس کے باعث طلبہ کی اکثریت فنی تعلیم سے محروم رہ جائے گی ۔ ٹیوٹا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں400سے زائد فنی تعلیم کے ادارے موجود ہیں۔ جبکہ ٹیوٹا کے ساتھ الحاق شدہ نجی تعلیمی ادارے اس کے علاوہ ہیں۔ سابق دور حکومت میں ان تعلیمی اداروں میں فنی تعلیم کے لیے طلبہ کو مفت شارٹ کورسز کروائے جاتے تھے۔ جبکہ شارٹ کورسز کرنے والے طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا تھا
اس حوالے سے ٹیوٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ فنی تعلیم حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ،ٹیوٹا فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بہترین کردار ادا کر ے گا۔ اس حوالے سے سی ای او ٹیوٹا نے کہا ہے کہ فری کورسز کروانے کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب طلبہ سے لنگویج کورسز کی معمولی ماہانہ فیس وصول کی جارہی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ 15اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"