Author Topic: جامعہ کراچی میں بوائز گرلز ٹیبل ٹینس کیمپ اس ماہ لگے گا  (Read 1865 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
جامعہ کراچی میں بوائز گرلز ٹیبل ٹینس کیمپ اس ماہ لگے گا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن 10/ جون سے اسلامیہ کلب میں ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگائے گی۔ جس میں 24/ بوائز اور 24/ گرلز کھلاڑیوں کو کھیل کی تکنیک سکھائی جائے گی۔ اس بات کا اعلان کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید چھوٹانی چیئرمین ڈاکٹر فرمان عیسیٰ نے جمعرات کو میڈیا بریفنگ میں بتائی۔ اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا کہ 9/ سے 11/ جولائی تک حبیب پبلک اسکول کے جمنازیم میں جونیئر سیف ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی لاہور کو دی گئی ہے جو دسمبر میں ہوگی۔ میڈیا بریفنگ کے موقع پر سلیم شیخ، شوکت عمیری، عبدالعزیز بھی موجود تھے عبدالعزیز نے کراچی ایسوسی ایشن کی میزبانی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا جو مسترد کردیا گیا۔ کراچی ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس اسٹار عارف خان کو تربیتی کیمپ کا کیمپ کمانڈنڈٹ مقرر کیاگیا ہے اس موقع پر عا رف خان نے کہا کہ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا جائے گا جس کے بعد 24,24 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا کھلاڑیوں کو عارف ناخدا، روبینہ عارف اور دو دو مقامی کوچز تربیت دیں گے۔ فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا کہ قومی جونیئر چیمپئن شپ 25/ جون سے کوئٹہ میں شروع ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں پشاور اور اسلام آباد میں آل پاکستان ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔



شکریہ روزنامہ جنگ