PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ATI Pakistan => Topic started by: AKBAR on February 10, 2018, 08:16:56 AM

Title: بیاسی فیصد طلباء نے یونین کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا، انجمن طلباء اسلام
Post by: AKBAR on February 10, 2018, 08:16:56 AM
انجمن طلباء اسلام پنجاب کے ناظم رمیض حسن راجہ،جنرل سیکریڑی پنجاب محمد اکرم رضوی ،سیکریڑی اطلاعات عامر اسماعیل نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بحالی حقوق طلباء مہم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے ʼʼملک گیر طلبہ ریفرنڈم ـʼʼ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا
کہ انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام طلبہ ریفرنڈم کا انعقاد ملک بھر کی طرح پنجاب کے پچا س زائد سرکار ی کالجز ، جامعات، سکولز ، مدارس اور چھوٹے بڑے شہروں میں کیمپس لگا کر کیا گیاہے ۔
 ریفرنڈم میں مجموعی طور پر براہ راست 80 ہزارسے زائد طلباء نے حصہ لیا نتائج میں 82فیصد طلباء نے طلباء یونین انتخابات کے مطالبے کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 18فیصد طلباء کی جانب سے یا تو نا منطور یا مبہم ووٹ کاسٹ کیا گیا جسے مسترد تسلیم کیا گیا ۔