Author Topic: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کراچی کے طلبہ کا ٹیوٹا آرڈیننس کیخلاف کلاسز کا بائیکاٹ  (Read 4710 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کراچی کے طلبہ کا ٹیوٹا آرڈیننس کیخلاف کلاسز کا بائیکاٹ

کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے ٹیوٹا آڈیننس کیخلاف حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کے ختم ہونے پربھرپور احتجاجی مہم کا آغاز کردیاجس میںشہر بھر کے ٹیکنیکل تعلیمی اداروںمیں کلاسز کامکمل بائیکاٹ کیاگیااور بھر پوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔اس سلسلے میں ایک بڑا مظاہرہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں کیاگیاجس میںاساتذہ سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ”نامنظور نامنظور ٹیوٹا آرڈیننس نامنظور‘ تعلیم دشمن اقدام نامنظور نامنظور“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ٹیوٹاآرڈیننس کے ذریعہ فنی تعلیم کا جنازہ نکالا جا رہا ہے اورمذکورہ فیصلہ ٹیکنیکل بورڈ کے تعلیمی عمل پر تلوار چلانے کی سازش ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ا س اہم تعلیمی مسئلہ پر غیرسنجیدگی اختیار کر تے ہوئے انتہائی عجلت کامظاہرہ کیااور غیر جمہوری انداز اپناتے ہوئے مذکورہ آرڈیننس پر ماہرین تعلیم سے مشاورت سے گریز کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیاجاتا‘ اس وقت تک ٹیکنیکل تعلیمی اداروںمیں تعلیمی عمل کا مکمل بائیکاٹ اوربھر پوراحتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرکے ٹیوٹا آرڈیننس کو فی الفور واپس لے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"