PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: AKBAR on December 31, 2021, 02:35:18 PM

Title: ایم این ایس یونیورسٹی میں گل داؤدی کی نمائش
Post by: AKBAR on December 31, 2021, 02:35:18 PM

ایم این ایس یونیورسٹی میں گل داؤدی کی نمائش
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام گُل داؤدی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہا الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے
 اور مہمان اعزاز ی رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) تھے۔ دونوں وائس چانسلرز نے نمائش کا با افتتاح کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہارٹیکلچر اور انکے طلباء کی یہ کاوش قابل ستائش ہے،نمائش میں طلباء طالبات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔