Author Topic: پنجاب ٹیچرز یونین نے سکول کھلنے سے قبل بڑا مطالبہ کردیا  (Read 250 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب ٹیچرز یونین نے سکول کھلنے سے قبل بڑا مطالبہ کردیا
لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےمطالبہ کیا ہےکہ 15 ستمبرسےسرکاری سکول کھولنے سےقبل فنڈزاورنان سیلری بجٹ فوری جاری کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہےکہ فنڈز اور نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا گیا توکورونا حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ناممکن ہوگا،انکا کہنا تھا کہ پچھلےسال کی دو اور رواں مالی سال کی پہلی قسط تاحال نہیں ملی،سید سجاد اکبر کاظمی کا کہنا تھاکہ سکول سربراہان پہلےہی یوٹیلٹی بلز اساتذہ سےادھار لیکر اداکر رہے ہیں،فنڈز کی عدم فراہمی پر کورونا حفاظتی اقدامات نہ ہونےپروبا پھیلنےکاخطرہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نےمطالبہ کیا کہ ابتدائی مرحلہ میں تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیےنویں اور دسویں جماعت کےطلباء کےلیےکھولے جائیں،دوسرے مرحلہ اکتوبرمیں پانچویں سےآٹھویں جماعت تک کے طلباء کوسکول بلایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ اساتذہ اپنی جیب سے کورونا ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، حکومت سرکاری سطح پر اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے۔انکا کہنا تھا کہ تین دن میں 15 لاکھ سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ وملازمین کے کورونا ٹیسٹ ہونا ناممکن ہیں۔
وزیراعلیٰ  پنجاب کا سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ

حکومت 5 ماہ میں بمشکل تقریباً 8 لاکھ ٹیسٹ کر پائی ہے،صوبائی وزیر تعلیم زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ رانا لیاقت علی نے انتظامی امور کے تحت کئے جانے والے تبادلہ جات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکولوں میں کم از کم 6اساتذہ، مڈل اور ہائی سکول میں 40 طلبہ پر سیکشن، اور دو سیکشن پر تین اساتذہ تعینات کئے جائیں۔

دوسری جانب پنجاب گورنمنٹ سکولز آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کا اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروا کر سکول جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ پونے چار لاکھ سرکاری سکولووں کے اساتذہ کے فوری کرونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہیں۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 31 اگست2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"