PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FDE => Topic started by: AKBAR on September 23, 2021, 10:24:51 AM

Title: چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو رہنمائی کی ضرورت ہے، ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات
Post by: AKBAR on September 23, 2021, 10:24:51 AM

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو رہنمائی کی ضرورت ہے، ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات
وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام جماعت پنجم،ہشتم کے طلباء و طالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم کی تقریب اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں منعقد کی گئی۔اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور نے مجموعی طور پر آٹھ پوزیشنیں حاصل کیں۔جماعت پنجم کی طالبہ مشعل زینب،آٹھویں کے امام بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ طلباء میں موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کا جذبہ ہے۔