Author Topic: سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس  (Read 423 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
واضح رہے کہ یہ اجلاس چار سال سے مؤخر تھا۔ اجلاس میں جامعہ کے رجسٹرارمنظور حسین، ڈینز، تعلیمی شعبہ جات سے منسلک ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جس میں ملازمین کی نئی ہیلتھ اور حج پالیسی، انٹرن شپ پالیسی 2018ء اور اس کے بعد انتظامی و تدریسی شعبہ جات میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی منظوری و سفارشات،
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے علاوہ متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد انتظامی اور تدریسی سفارشات مرتب کی گئیں۔
علاوہ ازیں مختلف ڈائریکٹوریٹ، کمیٹیاں، اور موجودہ ماحولیاتی نظام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گو گرین پالیسی کی منظوری بھی شامل ہے۔
شرکاء نے یونیورسٹی کی ماحول دوست پالیسی اور انتظامیہ کی انتھک محنت بشمول وائس چانسلرڈاکٹر ساجدہ نورین کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی ٹیم رجسٹرار منظور حسین، اسسٹنٹ رجسٹرارضمیر حسین و دیگر اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔