Author Topic: کراچی میں سب سے بڑے کتب میلے کا اعلان  (Read 320 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کراچی میں سب سے بڑے کتب میلے کا اعلان
کراچی:بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش لاہور کے بعد رواں مہینے اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے ۔ کتابوں کے شوقین افراد 10 لاکھ سے زائد کتابوں کی قیمت پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ کراچی میں منعقدہونے والے کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 26 جولائی 2019 کو صبح 9 بجے ہوگا
اور اس کا اختتام 5 اگست 2019 کو رات 12 بجے ہوگا۔ یہ نمائش مسلسل 11 روز تک 24 گھنٹے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 5 میں عوام کے لئے کھلی رہے گی۔نمائش میں پہلے وی آئی پی ڈے میں شرکت کے لئے بگ بیڈ وولف بک سیل پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز پر مقابلوں کے ذریعے وی آئی پی پاسز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وی آئی پی ڈے کا پاس رکھنے والے افراد ایک روز قبل یعنی 25 جولائی 2019 کو نمائش میں شرکت کرسکیں گے اور ایک روز پہلے اپنی پسندیدہ کتابیں تلاش کرسکیں گے ۔بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں بگ بیڈ وولف میلے کو متعارف کرانے کا ہمارا عزم آخرکار اب حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس کتب میلے میں ہماری خواہش ہے کہ ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا جائے جہاں لوگوں نہایت کم قیمت میں کتابیں حاصل کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سستی اور آسانی سے دستیاب کتابوں کے ذریعے لوگوں کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 11 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"