PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 22, 2021, 02:13:26 PM

Title: اساتذہ کیلئےنئی پریشانی کھڑی ہوگئی
Post by: sb on January 22, 2021, 02:13:26 PM

اساتذہ کیلئےنئی پریشانی کھڑی ہوگئی
لاہور: سکول ایجوکیشن کی اساتذہ کی پروفائل آن لائن کر نےکی انوکھی منطق سامنے آگئی،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا، سکول ایجوکیشن نے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا،30 سے 40 سال سروس والے اساتذہ کو اے سی آرز جمع کروانا ہوں گی، اے سی آرز جمع نہ کروانے والے اساتذہ  کےخلاف کارروائی ہوگی،اساتذہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ مطابق مختلف اضلاع میں کئی افسران ریٹائر اور کچھ وفات پاچکے ہیں۔پرانی اے سی آرز جمع کروانا ممکن نہیں،اساتذہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ صرف 3 سال کی اے سی آرز سے کام چلایا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 جنوری 2021 کو شائع ہوئی