Author Topic: طلبہ تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس، مرحلہ وار کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ  (Read 275 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

طلبہ تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس، مرحلہ وار کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ
 پاکستان میں طلباء یونینز پر عائد پابندی کے 38 سال مکمل ہونے پر طلبہ تنظیموں کے سربراہان کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں اسلامی جمعیت طلبہ ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ عربیہ، نیشنل یوتھ الائنس سمیت طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،
طلباء تنظیموں نے رواں سال کو یونین بحالی سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا، متفقہ طور پر ملک بھر میں مرحلہ وار طلباء کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ مرکزی کنونشن ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہوگا،
رہنماؤں نے طلباء یونینز پر عائد پابندی فوری اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں یونینز انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے زیراہتمام آمر ضیاالحق کی طلبا یونین پر پابندی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیاتقریب پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں سابق وزیراعظم وصدر پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوئی۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک تک حقوق طلبہ ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور لاہور کے صدر محسن اقبال نے کی۔