Author Topic: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایس او پیز کیساتھ فزیکل امتحانات کا انعقاد  (Read 472 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایس او پیز کیساتھ فزیکل امتحانات کا انعقاد

کراچی:دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کورونا وائرس کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے بیچلر آف انجینئرنگ (بی ای) اور بیچلر آف آرکیٹیکچر (بی آرک) کے مڈ سمسٹر کے فزیکل امتحانات کا مرحلہ وار انعقاد شروع ہوگیا،
فزیکل امتحانات کے پہلے مرحلے میں اس ہفتے 13 فروری تک بیچ 2019ء اور بیچ فال 2019ء کے امتحانات لئے جارہے ہیں جبکہ پیر 15فروری سے بیچ 2018ء اور بیچ 2020 فال کے فزیکل مڈ سمسٹر اور ایم ایس / پی ایچ ڈی کے فائنل ایئر کے امتحانات لئے جائیں گے،
پیر 22 فروری سے تمام بیچز کا لیبارٹری ورک لیا جائے گا جبکہ اسی تاریخ سے صرف بیچ 2020ء فال کی فزیکل کلاسز بھی شروع کردی جائیں گی۔ علاوہ ازیں بی ایس کے فائنل ایئر کے فزیکل امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔