Examination Board > Examination Board In Sindh

سندھ بورڈز میں پوزیشن لینے والے طلبہ کو اجتماعی تقریب میں ایوارڈ دینے پر غور

(1/1)

معلم:

سندھ بورڈز میں پوزیشن لینے والے طلبہ کو اجتماعی تقریب میں ایوارڈ دینے پر غور
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اجتماعی طور پر ایک ہی تقریب میں ایوارڈ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی صدارت میں پیر 10 اگست کو ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں نئے طرز کے امتحانی پرچوں کو نویں اور گیارہویں کلاس کے دائرے سے بڑھا کر دسویں اور بارہویں کلاسوں تک لے جانے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ مختلف بورڈز میں کام کرنے والے کارکنوں کے مشترکہ مفادات سے متعلق یکساں پالیسی اپنانے کے لئے بھی واضح اور قابل عمل طریقہ کار پر غور ہوگا۔ اجلاس میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شرکت کریں گے اور اس کی رپورٹ گورنر اور تعلیمی بورڈ کی مجاز اٹھارٹی کو پیش کی جائے گی۔
شکریہ جنگ

Navigation

[0] Message Index

Go to full version