Examination Board > Examination Board In Sindh
فارمزاور فیسوں کی مد میں بینکوں کو سروس چارجز کی وصولی بند کرنے کی گورنر سندھ
(1/1)
sb:
فارمزاور فیسوں کی مد میں بینکوں کو سروس چارجز کی وصولی بند کرنے کی گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تعلیمی بورڈز کے مخلتف فارمز سمیت دیگر تمام تعلیمی اداروں کے فارمز اور فیسوں کی مد میں بینکوں کی جانب سے سروس چارجزکی وصولی فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی واضح ہدایات ہیں۔گورنر نے بینک سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچزکو ہدایت کریں کہ 14مارچ2007ء سے اب تک وصول کی گئی رقم متعلقہ تعلیمی بورڈزکے اکاؤنٹس میں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلرکے ذریعے 14مارچ2007ء سے اس نوعیت کے سروس چارجز عائدکرنے پر پابندی لگادی تھی۔گورنر نے متعلقہ تعلیمی بورڈزکو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس امرکو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی کریں۔
شکریہ جنگ
Navigation
[0] Message Index
Go to full version