Examination Board > BISE Quetta Board

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ زائد فیسیں وصول کرنیوالے اداروں کیخلاف کارروائی

(1/1)

sb:

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ زائد فیسیں وصول کرنیوالے اداروں کیخلاف کارروائی
کوئٹہ: کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے جماعت نہم و دہم کی امتحانی فیس بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وصول کریں
 شنید میں آیا ہے کہ بعض تعلیمی ادارے طلبا سے زائد فیسیں وصول کر رہے ہیں جبکہ پریکٹیکلز کی علیحدہ فیسیں وصول کی جا رہی ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے
 انہوں نے کہا کہ جو ادارہ طلبا سے زائد فیسیں وصول کریگا ثبوت ملنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ان کا بورڈ سے الحاق ختم کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے والدین کی مانند ہیں اور تمام بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر بہتر تعلیم فراہم کرنیکی کوشش کریں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ   ایڈیشن میں مورخہ 21ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی

Navigation

[0] Message Index

Go to full version