Examination Board > BISE Quetta Board

بلوچستان بورڈ انٹر میڈیٹ کے امتحان کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ

(1/1)

sb:

بلوچستان بورڈ انٹر میڈیٹ  کے امتحان کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ
کوئٹہ:بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019و ضمنی امتحان 2018کے انعقاد فیس اور فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 09اپریل 2019سے منعقد ہونگے۔ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس یکم فروری 2019تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ 500لیٹ فیس کے ساتھ فارم 15فروری 2019تک جمع ہونگے۔ جبکہ دگنی فیس کے ساتھ امتحانی فارم 25فروری 2019تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
اور تین گنا فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 05مارچ 2019ہے جس کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ آرٹس گروپ کے لئے امتحانی فیس 2200روپے ، سائنس گروپ کے لئے 2400روپے جبکہ آرٹس گروپ کے ایک پرچے کی فیس 1100روپے اور سائنس گروپ کیلئے 1200روپے ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 22 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی

Belseltad:
I know it's too hard to understand. But the knowledge in the body.

Navigation

[0] Message Index

Go to full version