Examination Board > Examination Board In Sindh
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تقرری اور بھرتیوں کے معاملات، صوبائی محکمہ تعلیم اور گو
(1/1)
iram:
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تقرری اور بھرتیوں کے معاملات، صوبائی محکمہ تعلیم اور گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح پر رابطے
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بھرتیوں اور ریٹائرڈ افسران کی تقرری کے معاملے میں گورنر ہاؤس اور صوبائی محکمہ تعلیم کے افسران کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے، جس میں طے کیا گیا ہے کہ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کئے جائیں اور اس سلسلے میں سینئر حکام کے درمیان ملاقات کرائی جائے۔ سیکریٹری تعلیم رضوان میمن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کی اسپیشل سیکریٹری برائے بورڈز رابعہ جویریہ نے ان سے رابطہ کیا اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی بورڈز میں بھرتیاں روکے جانے اور ریٹائرڈ افسران کی تعیناتی پر بات کی۔ رضوان میمن نے بتایا کہ اس سلسلے میں طے کیا گیا کہ بھرتیوں اور دیگر معاملات اور اختلاف امور بات چیت اور مذاکرات سے طے ہونگے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ اور پیر مظہر الحق کے درمیان ملاقات بھی کرائی جائے تاکہ تمام امور طے پا جائیں جس کے بعد تعلیمی بورڈز میں بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
شکریہ جنگ
Navigation
[0] Message Index
Go to full version