Examination Board > Examination Board In Punjab

بورڈز کے امتحانات کیلئے امیدواروں کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

(1/1)

AKBAR:

بورڈز کے امتحانات کیلئے امیدواروں کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار
 پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات کیلئے امیدواروں پر کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دے دیا گیا،
کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلباء کو بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی نئی لہر کے وار سے بچاؤ کے لئے طلبہ کے لئے ویکسی نیشن کرانالازمی قرار دیا گیا ہے،
تعلیمی بورڈز کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلباء کو بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نہم ،دہم اور انٹر کا امتحان دینےکے لئےویکسی نیشن کرانا لازمی ہوگا۔ویکسی نیشن کا ثبوت نہ ہونے پر طلباء کو امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،
امتحان دینےکے لئےطلباءکے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
میٹرک اور انٹر کے امتحانات آئندہ سال مئی جون 2022 میں منعقد ہوں گے۔
تعلیمی بورڈز نے بچوں کی ویکسی نیشن کے لئےسکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version