Author Topic: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فوری رجسٹریشن کرے : ڈاؤ ڈینٹل کالج کراچی کے طلبا  (Read 1375 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فوری رجسٹریشن کرے : ڈاؤ ڈینٹل کالج کراچی کے طلبا کا مطالبہ
ڈاؤ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی سے ڈینٹل کالج رجسٹرڈ نہیں ہے ،
کراچی :پہلا بیچ فارغ ہوچکا ہے لیکن ملازمت نہیں کرسکتے ۔
ڈاؤ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹروں نے کراچی پریس کلب میں جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاؤڈینٹل کالج کے طلباوطالبات کو داخلے کے وقت ڈاؤ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ نے طلبا وطالبات سے جھوٹ بولاہے ۔
کالج کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے۔
ایک بچے کی ایک سال کی فیس ساڑھے چھ لاکھ روپے ہے چارسال کی پڑھائی اورایک سال کی ہاؤس جاب مکمل ہوگئی
لیکن پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہمارا مستقبل داؤپرلگ گیا ہے
پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کے بنا کہیں نوکری نہیں ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس صورت حال کاازخود نوٹس لیں، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری باہراحتجاج کیا جائے گا
ڈاؤ ڈینٹل کالج کے طلباوطالبات نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 26 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی