Author Topic: سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے لیے ایک سیمینا رمنعقد  (Read 1709 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے لیے ایک سیمینا رمنعقد
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ سے زیادہ تنخواہ دار سرکاری ملازم اپنے سالانہ انکم ٹیکس کے گوشوارے مینوئل سسٹم کے بجائے کمپیوٹر کے تحت ایف بی آر‘ ای پورٹال کے ذریعے بھرنے کے اہل ہوں گے‘ تعلیم کے شعبے سے وابستہ اساتذہ اور محققین کو ایف ٹی این دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انکم ٹیکس حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر شوکت احمد میمن اور محمد شمیم مرتضیٰ نے کمپیوٹرائزڈ ریٹرنس بھرنے اور ای انرولمنٹ کے لیے مہم کے سلسلے میں سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے لیے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ‘ شعبوں کے سربراہان‘ اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت احمد میمن نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر ای پورٹال استعمال کرکے اپنے انکم ٹیکس کے ریٹرنس جمع کرائے۔