Author Topic: لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کواعلان کردہ بسیں تاحال نہیں ملی  (Read 4080 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کواعلان کردہ بسیں تاحال نہیں ملی
   
جامشورو (نامہ نگار) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے گزشتہ سال منعقد ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لمس یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے دس پوائنٹ بسیں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ بسیں نہیں مل سکیں۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق کھیل کے صوبائی وزیر نے بھی لمس یونیورسٹی کے لئے کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔
شکریہ جنگ