Author Topic: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی کے لیے داخلہ ٹیسٹ  (Read 564 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی کے لیے داخلہ ٹیسٹ
JPMC میں DPT داخلہ ٹیسٹ، پروفیسر شاہد رسول کا دورہ، امتحانی عمل کا جائزہ لیا
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی(DPT)5سالہ ڈگری پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،
54اوپن میرٹ نشستوں کیلئے280امیدوار شریک ہوئے،
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرشاہدرسول نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ،
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فزیکل تھراپی یا فزیوتھراپی میڈیکل سائنسز کاایک اہم شعبہ ہے،پاکستان میں فزیوتھراپی کے شعبے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے