Author Topic: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں داخلہ ٹیسٹ برائے ایف سی پی ایس ٹریننگ  (Read 653 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں داخلہ ٹیسٹ برائے ایف سی پی ایس ٹریننگ
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے تحت داخلہ ٹیسٹ برائے "ایف سی پی ایس 2 ٹریننگ" کا انعقاد کیا گیا جس کی 80 نشستوں کیلئے 1700 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
 اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے داخلہ ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور امیدواروں کو ملنے والی سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔
 ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایف سی پی ایس ٹریننگ کی نشستوں میں اضافے کیلئےحکومت سے اجازت طلبی کی درخواست کی ہے تاکہ طبی شعبے کے زیادہ سے زیادہ ماہرین کی استعداد بڑھائی جاسکے اور یہ ماہرین عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کرسکیں۔