Author Topic: پشاور میڈیکل کالج میں پرائم سنٹر فار ذیابیطس اینڈ انڈو کرینولوجی کے قیام کیلئے م  (Read 685 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور میڈیکل کالج میں پرائم سنٹر فار ذیابیطس اینڈ انڈو کرینولوجی کے قیام کیلئے مفاہمت
پشاور میڈیکل کالج (پی ایم سی)پشاور اورفارم ایووپرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کراچی کے درمیان پرائم سنٹر فار ذیابیطس اینڈ انڈو کرینولوجی (پی سی ڈی ای) کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی
 واضح رہے کہ عالمی سطح پر ذیابیطس کو مختلف امراض، معذوریوں اور موت کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتاہے، ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے پا کستان کاشمار دنیا میں چوتھے نمبر پرہوتا ہے
اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں تقریبا ً ہر پانچواںفرد ذیابیطس کا شکار ہے، صحت عامہ کے اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ نگہداشت اور علاج معالجے کے وسائل کی بھی انتہائی کمی ہے
 جومعیار زندگی اور پیداواری صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔ پی ایم سی کے ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اور فارم ایو وکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون قاسم نے مفاہمت پر دستخط کئے
 ایم او یوکے تحت دونوں ادارے پرائم سنٹر فار ذیابیطس اینڈ انڈو کرینولوجی (پی سی ڈی ای) کے قیام کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے،
خیبر پختونخوا میں پرائم فاؤنڈیشن کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں تین آؤٹ لیٹس قائم کئے جائیں گے،
ان مراکز میں ذیابیطس ایجوکیٹر کی خدمات بشمول محفوظ انسولین انجکشن تکنیک، سٹوریج، ہینڈلنگ، بلڈ گلوکوز کی نگرانی، ہائپوگلیسیمیا کی روک تھام اور انتظام کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور اس کے انتظام اور غذائیت سے متعلق مشاورت کی خدمات کے علاوہ آنکھوں اورپیروں کی دیکھ بھال، طرز زندگی میںتبدیلی، ای کلینک اورسستی قیمت پر معیاری ادویات کی فراہمی شامل ہوں گے
پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ صابر علی پرائم فاؤنڈیشن کی جانب سے اس عمل کی نگرانی کریں گی جبکہ بائیڈ کراچی کے پروفیسر عبدالباسط معیاری پاؤں یا پوڈیاٹری کیئر کے قیام کے لیے تکنیکی رہنمائی فراہم کریں گے
 فارم ای ووٹریننگ کے پروگرام، ای کلینکاور ٹیلی میڈیسن کو سپورٹ کرے گا،ذیابیطس کے مہلک مرض کی روک تھام اوراس پر قابوپانے کے لئے تمام شراکت دار تعلیم، خدمات اور تحقیق کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر اور پبلک ہیلتھ اکیڈیمیا کے لیے مشترکہ طور پر تعاون کریں گے