Author Topic: یونیورسٹی آف ہری پورکاآٹھواں اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد  (Read 597 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

یونیورسٹی آف ہری پورکاآٹھواں اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد
صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم کامران بنگش کی زیرصدارت بدھ کے روزیونیورسٹی آف ہری پورکا 8واں اجلاس گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہوا۔
 اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اورسالانہ رپورٹ سے متعلق اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی نے اجلاس کو بتایاکہ ہری پور یونیورسٹی کی 76 فیصد فیکلٹی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے
جبکہ یونیورسٹی نے 38 ریسرچ پراجیکٹس بھی جیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے طلباء کی تعداد تین سالوں میں19 سے بڑھ کر 214 ہوگئی ہے جس سے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کی نشاندہی ہوتی ہے اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کا 2020-21 اور 2021-22 کا سالانہ بجٹ بھی پیش کبابجٹ خسارے پر قابو پانے اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کو سراہتے ہوئےسینٹ اراکین کی جانب سے یونیورسٹی بجٹ میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں
 تاہم سینیٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 2020-21 اور 2021-22 متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا سینٹ ممبران نے ہری پور یونیورسٹی کی مثالی تعلیمی کارکردگی کو سراہاعلاوہ ازیں اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈیمک پروگرام کی ری سٹرکچرنگ کے تحت 5 فیکلٹیز اور 30 ڈیپارٹمنٹ بنانے سے متعلق بعض سینٹ اراکین کے قانونی نکات دورکرنے کی شرط پر منظوری بھی دی گئی
 اجلاس میں ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی اورصوبائی وزیر ارشد ایوب کے علاوہ محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کے نمائندوں سمیت دیگراراکین نے شرکت کی