Author Topic: امتحانی پرچہ اسکینڈل میں ملوث رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز نے استعفیٰ دیدیا  (Read 1197 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امتحانی پرچہ اسکینڈل میں ملوث رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز نے استعفیٰ دیدیا
   
امتحانی پرچہ اسکینڈل میں ملوث (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اور اس اسکینڈل میں ملوث دیگر افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ مذکورہ رکن اسمبلی اپنے خلاف اس الزام کی تردید کرتے رہے لیکن داخلہ فارم پر ان کی تصویر کے بعد اس الزام کی تردید کی کوئی گنجائش نہ رہی۔ ماضی میں بھی بعض افراد اس جعلسازی کے مرتکب ہوتے رہے لیکن حالیہ واقعہ کسی سیاسی شخصیت کے لئے انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اسکینڈل میں ملوث دوسرے تمام عناصر خاص طور پر محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھی محاسبہ کیا جائے اور محکمہ کو ایسے عناصر سے پاک کر نے کیلئے فوری اور موٴثر اقدامات کئے جائیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"