مہران یونیورسٹی حیدراباد میں داخلہ فارم 24 اگست سے دستیاب ہونگے
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے سال 2009-10 ء میں داخلے کے خواہش مند امیدوار داخلہ فارم پیر 24 اگست سے حبیب بینک لمیٹڈ کی شاخوں سے حاصل کرسکتے ہیں اور 5 ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مہران یونیورسٹی کی جانب سے حبیب بینک لمیٹڈ کی مندرجہ ذیل شاخیں سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس حیدرآباد‘ یونٹ نمبر 7 لطیف آباد حیدرآباد‘ جیل روڈ برانچ حیدرآباد‘ صدر برانچ حیدرآباد‘ اسٹیشن روڈ دادو‘ بندر روڈ لاڑکانہ‘ فرنٹیئر روڈ سکھر‘ مسجد روڈ نواب شاہ‘ مین بازار سانگھڑ‘ جناح روڈ میرپور خاص‘ اسٹیشن روڈ بدین‘ نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ‘ مہران ہوٹل کراچی اور مہران یونیورسٹی بوتھ جامشورو شامل ہیں جن سے داخلہ فارم حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
شکریہ جنگ