ہمدرد یونیورسٹی اور چین کی دو یونیورسٹیوں میں باہمی اشتراک کیلئے معاہدہ
کراچی :چین کی ہونان یونی ورسٹی آف میڈیسن اور شی زی یونی ورسٹی کے ساتھ ہمدرد یونی ورسٹی نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت طلبہ باہمی تحقیق ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس سلسلے میں ہمدردیونیورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد نےہمدرد ہیڈ آفس سے بذریعہ زوم چین کی ہونان یونی ورسٹی آف میڈیسن اور شی زی یونی ورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔
اس موقع پرہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن ، پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان بھی موجود تھے۔