A young candidate died while running in the Punjab Police job test
پنجاب پولیس جاب ٹیسٹ میں دوڑ کے دوران نوجوان امیداوارانتقال کرگیا
سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع
سیالکوٹ کی مقامی میدان میں آج پنجاب پولیس میں بھرتی ٹیسٹ میں دوڑ کے دوران نوجوان انتقال کرگیا۔
سیالکوٹ میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے آج دوڑ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
جس کے دوران ایک نوجوان انتقال کرگیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیدوار کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی دوڑ کا مرحلہ ہوتا ہے
قد، چھاتی کی پیمائش کا مرحلہ مکمل کرنے والے امیدواروں اس مراحلے میں حصہ لینے کے اہل ہوتے ہیں۔
امیدواروں کو ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر سات منٹ میں طے کرنا تھا،
دوڑ میں پاس ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کےلئےبلایا جائے گا