ہنگامہ آرائی کے الزام میں ڈی جے کالج سا ئنس کالج کراچی سے دو طالب علم گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جے سائنس کالج سے پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں دو طالب علموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی جے سائنس کالج میں اساتذہ سے بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پولیس نے طالب علم مظہر خان اور محمد وقاص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کالج کے اساتذہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شکریہ جنگ