Author Topic: تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اورسیکرٹری سمیت گیارہ اہم عہدے خالی  (Read 2096 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اورسیکرٹری سمیت  گیارہ اہم عہدے خالی
 انٹر میڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات نزدیک ہیں،  جب کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر امتحانات ،سیکرٹری اور چئیرمین سمیت 11 اہم عہدے خالی ہیں
یا اضافی چارج سے کام چلایا جا رہاہے ۔ لاہور بورڈ کنٹرولر امتحانات سے محروم ہےاور سیکرٹری لاہور بورڈ کا کام بھی اضافی چارج کے ذریعے سے چلایا جا رہا ہے۔
 لاہوربورڈ کےکنٹرولر امتحانات کی سیٹ پر عارضی چارج پر تعینات ناصر جمیل بھی رواں ہفتے ریٹا ئرہو گئے ہیں۔
ملتان بورڈ میں چئیرپرسن ،سیکرٹری اور کنٹرولرامتحانات،
گوجر انوالہ بورڈ میں سیکرٹری،ٖ
ڈی جی خان میں کنٹرولر امتحانات ،
بہاولپوربورڈ میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات،
فیصل آباد بورڈ میں کنٹرولر امتحانات اور روالپنڈی بورڈ میں سیکرٹری کے عہدے خالی ہیں۔
 محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ افسران کی تعیناتیوں کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔جلد انٹرویو شروع کریں گے ۔