جامعہ بلوچستان کی فیکلٹی آف فارمیسی کے داخلہ کی انٹرویو کی تاریخ
جامعہ بلوچستان کی فیکلٹی آف فارمیسی کے اعلامیہ کے مطابق ان تمام طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے۔ جنہوں نے مارننگ فارم ڈی کے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ دیا تھا ۔
ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست فیکلٹی میں آویزاں کردی گئی ہے ،کامیاب امیدواروں کے انٹرویو 09اور 10فروری کو فیکلٹی میں ہوں گے،
انٹرویو میں امیدوار اپنی تمام اصل اسناد لوکل /ڈومیسائل اور اصل قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔