آئی ایس او کا ہفتہ ولایت منانے کا اعلان
ملتان:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکم سے7جولائی ’’ہفتہ ولایت‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے
ہفتہ ولایت کے تحت ملک بھر میں نظامِ ولایت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
ہفتہ ولایت منانے کا فیصلہ تنظیم کی مرکزی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا
اجلاس کی سربراہی مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کی ۔
یہ خبر بذریعہ ای میل موصول ہوئی
30 June, 2020