جامعہ بلوچستان کے ایم ایس سی کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی 2018کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
جس کے مطابق اب بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 02نومبر،300روپے اضافی فیس کے ساتھ 05نومبر، دگنا فیس کے ساتھ 07نومبر اور سہ گنا فیس کے ساتھ 09نومبر تک جمع کرائی جاسکے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 02 ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی