اسلامی جمعیت طلبہ کا دوسرا نام منافقت ہے، آئی ایس ایف
لاہور:۱۰ جنوری ۲۰۱۲: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری وقاص افتخار بٹ اور میڈیا سیکرٹری عدیل شفیع نےمشترکہ بیان میں کہا ہے ۔کہ اسلامی جمعیت طلبا ، ایک اتنہا پسند اورفرقہ پسند تنظیم ہے ، عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، پنجا ب یونیورسٹی میں ڈکٹیٹر ضیاالحق کی گود میں پلنے والی اسلامی جمعیت طلبہ کا دوسرا نام منافقت ہے ،انہوں نےمطالبہ کیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی (سعودی عرب سے )غیر ملکی امداد بند کروائی جائے۔ اور پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کے ذریعے آپریشن کیا جائے ۔ انشااللہ آنے والے تحریک انصاف کے سونامی کا ہر نوجوان اول دستہ ہے ۔
(پریس ریلیز بذریعہ ای میل )