طلباء کی شہادت پر وفاق المدارس خواب غفلت میں ہے‘ جمعیت
جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ افسوس ہے مدارس کے طلباء کی شہادت پر وفاق المدارس ابھی تک خواب غفلت میں ہے آج تک اس حوالے سے کوئی مذمتی بیان تک جاری نہیں کیاگیا نہ ہی کسی شہید کے جنازے میں شرکت اور زخمی کی عیادت کی گئی شہید اور زخمی طلباء وفاق المدارس سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے کہاکہ سری لنکن شہری پر وفاق المدارس کی قیادت تعزیت کیلئے بے تاب تھی لیکن اپنے شہداء کی عیادت تک نہیں کی گئی حالانکہ دودن قبل وفاق المدارس کی پوری قیادت کوئٹہ میں موجودتھی لیکن انہوں نے طلباء کونظرانداز کردیا جو انہیں زیب نہیں دیتا چند عناصر وفاق المدارس کو ایک مذہبی جماعت کی ذیلی تنظیم بنارہےہیں ۔