PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on July 12, 2019, 01:12:38 PM

Title: پشاور یونیورسٹی، سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنرمند بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
Post by: sb on July 12, 2019, 01:12:38 PM

پشاور یونیورسٹی، سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنرمند بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
 پشاور: پشاور یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سروسز کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنر مند بنانے کیلئے شعبہ سوشل ورک اور سائیکالوجی کے 18 طلباء و طالبات کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدیحہ انصاری، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز ڈاکٹر شکیل احمد اور دوست فائونڈیشن کے اعزاز الدین نے شرکاء کو تربیت دی۔ مدیحہ انصاری نے کہا کہ تربیت کا مقصد سٹریٹ چلڈرن کی نشو ونما میں ضروری عوامل کو شامل کرنا ہے جبکہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے طلباء وطالبات کو مفید سوشل ورکر بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس مقصد کے لئے پشاور یونیورسٹی اور سٹریٹ چلڈرن کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے درمیان د و مہینے پہلے مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی تھی جس کے تحت اگلے چھ ماہ تک پشاور سٹریٹ چلڈرن کو باعلم اور مفید شہری بنانے کیلئے تعاون کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز  حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  دنیا ایڈیشن میں موررخہ 12 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی