PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on July 19, 2019, 02:16:29 PM

Title: آتشزدگی سے تعلیمی بورڈ لاہور کے ریکارڈ کونقصان نہیں پہنچا
Post by: AKBAR on July 19, 2019, 02:16:29 PM
آتشزدگی سے تعلیمی بورڈ لاہور کے ریکارڈ کونقصان نہیں پہنچا

لاہور : تعلیمی بورڈ لاہور میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے اعلی حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کی پرانی عمارت کی پہلی منزل میں گذشتہ رات تقریباً1 بجے دھواں اُٹھتا ہوا دکھائی دیا
جس کے نتیجہ میں برآمدے میں رکھی گئی ردی آگ کی زد میں آگئی ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس آتشزدگی کے نتیجہ میں لاہور بورڈ کا کوئی نقصان نہیں ہوا
اور تمام دفتری وتعلیمی ریکارڈ اور دستاویزات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 19 جولائی 2019 کو شائع ہوئی
Title: Re: آتشزدگی سے تعلیمی بورڈ لاہور کے ریکارڈ کونقصان نہیں پہنچا
Post by: fatimakhan on July 24, 2019, 11:45:43 AM
Thank God..