PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 25, 2019, 06:08:14 PM

Title: ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ اورریجنل دفاترمیں اساتذہ غیرتدریسی کا موں پر مجبور
Post by: sb on July 25, 2019, 06:08:14 PM

ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ اورریجنل دفاترمیں اساتذہ غیرتدریسی کا موں پر مجبور
راوالپنڈی : ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میجرجنرل محمداصغرکی واضح ہدایات کے باوجودایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ اورریجنل دفاترمیں اساتذہ سے غیرتدریسی کام لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق والدین کی وزیراعظم شکایت سیل پردرج شکایت پرڈائریکٹرجنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے ہدایات جاری کی تھیں
کہ اساتذہ سے دفاترمیں کام نہیں کروایاجائے گااورایسے اٹیچ اساتذہ کو فوری واپس اپنے اداروں میں بھیج دیاجائے تاہم اس پرتاحال عملدرامدنہیں کیاگیا۔والدین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کو حکم جاری کیاجائے کہ اساتذہ کوصرف تدریسی کام میں مصروف رکھاجائے اور تمام اساتذہ کی سکولوں میں حاضری یقینی بنائی جائے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ  25 جولائی 2019ء کو شائع