PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on August 01, 2019, 12:28:14 PM

Title: پاکستان سٹڈی سنٹر میں یوم آزادی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ
Post by: sb on August 01, 2019, 12:28:14 PM

پاکستان سٹڈی سنٹر میں یوم آزادی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ
پشاور : حسب سابق اس سال بھی پاکستان سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کے مطابق کانووکیشن ہال میں پرچم کشائی تقریب میں سنٹر کا عملہ شریک ہوگاجس کے بعد سنٹر میں باب خیبر کے ماڈل کا افتتاح ہوگا اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین داکٹر قبلہ ایاز مہمان خصوصی ہوں گے۔ آزادی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب میں تحریک آزادی کے رہنما اللہ بخش یوسفی کے نواسے سہیل انجم مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا جائے گا اور تین دن تک چراغان بھی ہوگا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ پشاور01 اگست ، 2019 کو شائع