PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 26, 2019, 11:29:04 AM

Title: سکول میں گارڈ نہ نائب قاصد،ہیڈ مسٹریس کی سیٹ خالی
Post by: sb on August 26, 2019, 11:29:04 AM

سکول میں گارڈ نہ نائب قاصد،ہیڈ مسٹریس کی سیٹ خالی
میانوالی : گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول غنڈی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،سکول کی دیکھ بھال کیلئے نہ کوئی گارڈ ہے اور نہ ہی نائب قاصد،ہیڈ مسٹریس کی سیٹ خالی پڑی ہے ,نرسری تا اول جماعت کے بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حلقہ این اے 95 یوسی غنڈی کا واحد اور سب سے پرانا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول غنڈی عصر حاضر میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،سکول کی دیکھ بھال کیلئے نہ کوئی نائب قاصد ہے اور نہ ہی سکیورٹی گارڈ، سکول شہر سے فاصلے پر ایک ویران جگہ پر پہاڑیوں کے ساتھ ہے تو سکول اور بچوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی گارڈ اشد ضروری ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے سکول کی ہیڈ میسٹریس کا تبادلہ ھو گیا ہے ، تاحال نئی مستقل ہیڈ مسٹریس کی سیٹ خالی پڑی ہے ,فرنیچر کی کمی کے باعث نرسری,پریپ اول اور دوئم جماعت کے معصوم بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ اھل علاقہ غنڈی نے کوآرڈنیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ سکول میں عملہ اور دیگر سہولیات دی جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا میانوالی ایڈیشن میں مورخہ 26 اگست 2019ء کو شائع