PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 26, 2019, 11:33:29 AM

Title: سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ،سرٹیفکیٹ ، شیلڈز تقسیم
Post by: sb on August 26, 2019, 11:33:29 AM

سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ،سرٹیفکیٹ ، شیلڈز تقسیم
راولپنڈی:سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایکسپلور فار ایکسپوژر تنظیم کے اشتراک سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن فار بلائنڈ گرلز شمس آباد میں سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اساتذہ کے کردارکے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈم ثمرہ مہمان اعزاز تھیں جبکہ ڈاکٹر فوزیہ خورشید ، چیف ٹرینر سیٹھ اسامہ جاوید ، ایکسپلور فار ایکسپوژر کے چیئرمین ابو بکر صدیق اور خصوصی تعلیم کے شعبے سے وابستہ 50 اساتذہ کرام سمیت دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی گلزار اعوان نے کہا کہ انسان کی تخلیقی و فکری صلاحیتوں کے اظہارکو اس کی جسمانی معذوری قطعاََ نہیں روک سکتی، سپیشل بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دے کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے ،بعد ازاں مہمانِ خصوصی حاجی گلزار اعوان اور ڈاکٹر فوزیہ نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 26 اگست 2019ء کو شائع