PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 14, 2020, 12:58:44 PM

Title: یوای ٹی انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نیا شیڈول جاری
Post by: sb on July 14, 2020, 12:58:44 PM

یوای ٹی انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نیا شیڈول جاری
لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔ ٹیسٹ 3 سے 6 اگست تک منعقد کیے جائیں گے ۔انٹری ٹیسٹ مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے ۔ ان ٹیسٹوں سے پہلے فرضی ٹیسٹ بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ فرضی ٹیسٹ 27 اور 28 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے ۔ اس قبل ان ٹیسٹوں کو کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کو دیکھتے ہوئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ پہلے شیڈول کے مطابق انٹری ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ہونا تھا جبکہ موک ٹیسٹ 6 اور 7 جون کو ہونا تھے۔ 40 ہزار سے زائد طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنی تھی۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی