PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 16, 2020, 12:56:19 PM

Title: کنٹرولر کا میٹر ک امتحانات کے مارکنگ سنٹرز کااچانک دورہ
Post by: sb on July 16, 2020, 12:56:19 PM

کنٹرولر کا میٹر ک امتحانات کے مارکنگ سنٹرز کااچانک دورہ
 گوجرانوالہ: کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے میٹر ک امتحانات کے مارکنگ سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1قلعہ دیدار سنگھ، گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری حافظ آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پنڈی بھٹیاں کے مارکنگ سنٹرز کے دورے کے دوران پرچوں کی مارکنگ بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر پرنسپلز اور اساتذہ ضیاء اللہ بھنڈر، رانا مقیم خان، غلام شبیر، محمد عنایت اور پی اے ٹو کنٹرولر امتحانات عمران خالد بھی موجود تھے ۔ مارکنگ سنٹرز میں داخل ہونے والے تمام افراد کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جارہااور سینٹیائزر اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جارہاہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ گوجرانوالہ کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جولائی 2020 کو شائع ہوئی