وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر کا اعلان کردیا
پھلروان : ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے وفاقی ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ اسلام آباد محمد نعیم جاوید کی صاحبزادی رحمین گل نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ میں 1100 میں سے 1071 نمبر لے کر فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ،اختر محمود معراج، اذعان احمد فیض، ملک منیر انیس، سرفراز احمد بھٹی، محمد منیر اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 جولائی 2020 کو شائع ہوئی