PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 06, 2020, 02:01:53 PM

Title: رجسٹرڈ نجی سکولز کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا کام شروع
Post by: sb on August 06, 2020, 02:01:53 PM

رجسٹرڈ نجی سکولز کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا کام شروع
فیصل آباد: محکمہ تعلیم فیصل آباد نے رجسٹرڈ نجی سکولز کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا کام شروع کردیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پرائیویٹ ایجوکیشن پرووائیڈر رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم پورٹل متعارف کروایا گیا تھا جس میں نجی سکولز کا ڈیٹا 17 اگست تک اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پنجاب حکومت نے رجسٹرڈ نجی سکولز کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا آغاز کردیا۔ سی ای او ایجوکیشن آفس فیصل آباد میں رجسٹرڈ نجی سکولز کا ریکارڈ آن لائن اپ لوڈ کرنے کیلئے کلیریکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جنہوں نے سکولز کا ریکارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیا۔پنجاب حکومت کی طرف سے پرائیویٹ ایجوکیشن پرووائیڈر رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم پورٹل متعارف کروایا گیا تھا۔تاکہ نجی سکولز کا ریکارڈ آن لائن میسر ہو۔ اور والدین رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو آن لائن ریکارڈ میں آسانی سے چیک کرسکیں۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں نجی سکولز کا ڈیٹا حکومت کی ڈیڈلائن سے پہلے ہی آن لائن کردیا جائے گا جبکہ مستقبل میں سکولز رجسٹریشن اور توسیع کیلئے درخواستیں بھی آن لائن جمع ہوں گی
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ06 اگست 2020 کو شائع ہوئی