PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on August 06, 2020, 02:10:00 PM

Title: سائنسدانوں نے’اسمارٹ جلد‘ تیار کرلی
Post by: sb on August 06, 2020, 02:10:00 PM

سائنسدانوں نے’اسمارٹ جلد‘ تیار کرلی
سنگاپور:سائنسدانوں نے فلم اسٹار وارز سے متاثر ہو کر ایسی مصنوعی ’اسمارٹ جلد‘ تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ ڈیوائس تیار کی ہے۔ اس کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

یہ بریل لیٹرز (braille letters) کی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیاء کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ اس کی درستی کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں تیار کررہے ہیں۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ06 اگست 2020 کو شائع ہوئی